مودی کی مسلمانوں کیخلاف بڑی کارروائی 100 سے زائد گرفتار

بھارتی تحقیقاتی اداروں نے 13 ریاستوں میں اسلامی تنظیم اور  رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار کر 100 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔
 تفتیشی ایجنسیوں نے دہشتگردی کی مالی اعانت کا الزام لگا کر مسلم رہنماؤں اور اسلامی تنظیموں کے خلاف کارروائیاں کیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق این آئی اے، ای ڈی اور مختلف ریاستوں کی پولیس نے رات ساڑھے 3 بجے مسلم رہنماؤں اور اسلامی تنظیموں کے حکام کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی تحقیقاتی اداروں کی جانب سے نئی دلی، مہاراشٹر، یوپی، کیرالہ اور راجستھان سمیت مختلف ریاستوں میں چھاپے مارے گئے۔
بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے انہیں دہشتگردی کے شبہ اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) تنظیم سے تعلق رکھنے پر گرفتار  کیا۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نوجوانوں کو دہشتگردی کی طرف مائل کرنے کی کوشش ہورہی تھی جس کے باعث گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔
این آئی اے نے بنگلور اور کرناٹک کے 10 مقامات پر چھاپے مارے جن میں پی ایف آئی کے ریاستی صدر نذیر پاشا کا گھر بھی شامل  ہے۔