انگلینڈ کو پاکستان کے ہاتھوں دوسرے ٹی 20میچ میں10وکٹوں سے شکست
انگلینڈ کو پاکستان کے ہاتھوں دوسرے ٹی 20میچ میں10وکٹوں سے شکست

انگلیڈ پاکستان کے ہاتھوں تاریخی شکست سے دوچار

کراچی(اُمت نیوز) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کے خلاف شاندارسینچری کرتے ہوئے ناقدین کے منہ بند کردئیے،

کپتان نے 62 گیندوں پر اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی دوسری سینچری مکمل کی۔
پاکستان نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے آخری اوور میں پورا کیا، بابراعظم نے 110اور محمد رضوان نے 88 رنز بنائے

بابر اعظم کی دلکش اننگز میں 11 چوکے اور 5 چھکے بھی شامل تھے۔
انگلینڈ نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیتنے کے لئے قومی ٹیم کو 200 رنز کا ہدف دیا تھا، کپتان معین علی نے طوفانی نصف سنچری بنائی

، انہوں نے 23 گیندوں پر 55 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
اس کے علاوہ ڈکٹ43،بروک31،سالٹ30رنزبناکرنمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اورشاہنوازڈاہانی نے2،2وکٹیں حاصل کیں، محمدنوازنےایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔