نیو یارک: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ڈالرکی روز بروز بلند ہوتی پرواز پر کہا کہ گھبرنے کی ضرورت نہیں، ڈالر کی قیمت چند روز میں خود بخود نیچے آجائے گی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ بالکل نہیں کرے گا ، پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا تاثر بڑھا جس کے باعث ڈالر کا ریٹ اوپر چلا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا کہ سیلاب کے بعد کی صورتحال پر آئی ایم ایف کے ایم ڈی سے ملاقات ہوئی تھی ، انہوں نے ہمارے موقف کو سمجھااور تقریباً ہاں کہہ دی ہے ، دو ہفتے بعد اس پر باقاعدہ میٹنگ ہو گی ، اگلے ماہ ہونے والی ملاقات میں نئی شرائط پر بات کی جائے گی ۔