دادو۔ نومولود کا نام’’سیلاب خان‘‘رکھ دیا گیا
سیم نالے کے حفاظتی پشتوں پر مقیم سیلاب متاثرہ خاندان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی۔
دونوں بچے اسپتال میں صحتیاب تھے،ایم ایس سول اسپتال،فائل فوٹو
دادو: سیلاب سے متاثرہ ہونے والی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی جس کا نام “سیلاب خان ” رکھ دیا گیا۔
دادو کے سیم نالے کے حفاظتی پشتوں پر سیلاب سے متاثر ہونے والے کئی خاندان عارضی طور پر آباد ہو گئے ہیں ، ایسے ہی ایک خاندان میں بچے کی پیدائش ہوئی جس کا نام “سیلاب خان “رکھ دیا گیا۔ اسی خاتون کے ہاں بکری نے بھی ایک میمنی کو جنم دیا جس کا نام “سیلابی ” رکھا گیا۔