لاہور:پاکستان ریلوے نے کراچی سے پشاور تک مسافر ٹرینیں یکم اکتوبرسے بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان ریلوے کے مطابق سندھ میں نوابشاہ، پڈعیدن سیکشن ٹریک کی بحالی پر24 گھنٹے کام جاری ہے۔اس کے علاوہ کراچی سے لاہوراپ سائیڈ ٹریک پرپانی کی سطح کم ہوئی ہے اور مال گاڑیاں جزوی طور پربحال کردی گئی ہیں۔
ٹریک کی جانچ کے لیے پانی سے 2 انجنوں کو استعمال کرتے ہوئے مال گاڑی کو گزارا گیا۔تاہم لاہورکی طرف کراچی ڈاؤن سائیڈ ٹریک بدستور پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔