کوئی ایسا ایکٹ بتا دیں جس سے ثابت ہوتا ہو کہ ایاز امیر قتل میں شامل ہیں ۔فائل فوٹو
کوئی ایسا ایکٹ بتا دیں جس سے ثابت ہوتا ہو کہ ایاز امیر قتل میں شامل ہیں ۔فائل فوٹو

مجھے جب اطلاع ملی تو میں ہل کر رہ گیا۔ایاز امیر

اسلام آباد:بہو کے قتل کی اطلاع ملنے کے بعد ایاز امیر جب چک شہزاد پہنچے تو وہاں موجود صحافیوں نے انہیں گھیر لیا اور سولات شروع کر دیے۔

ایاز امیرنے کہا کہ مجھے جب اطلاع ملی تو میں ہل کر رہ گیا ، کسی پر یہ چیز بیتے تو یہ دل کو ہلا دینے والی چیز ہے ۔ یہ ایسا واقعہ ہے جو کسی کے بھی ساتھ نہ ہو ۔ صحافی نے پوچھا کہ آپ کا روزمرہ آنا جانا تھا یہاں پر، جواب میں سینئر صحافی نے سر ہلا کرانکار میں جواب دیا ۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ بتایا جارہاہے کہ آپ کے بیٹے شاہ نواز نشے کے عادی تھے اور جب انہوں نے اہلیہ کو قتل کیا تو وہ اس وقت بھی نشے میں تھے ۔ایاز امیر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں اب میں کیا کہوں ، ایسا واقعہ کسی کے ساتھ نہ ہواور یہ صدمہ کسی کو بھی نہ اٹھانا پڑے ۔

یاد رہے کہ ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز نے اپنی اہلیہ کو گھر میں قتل کر دیا ، پولیس نے شاہ نواز کو حراست میں لیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔