نیویارک: قوام متحدہ کی جانب سے عالمی اداروں سے پاکستان کے قرضے معطل کرنے یا انہیں ری شیڈول کرنےپر زور دیا گیا ہے ۔
اقوام متحدہ نے اپنی پالیسی پیپر میں عالمی اداروں سے درخواست کی ہے کہ حکومت پاکستان سیلاب متاثرین کی مالی امداد کو ترجیح دے سکے اسلئے پاکستان کے قرضوں کی ادائیگی میں انہیں سہولت پرغورکریں ۔
اقوام متحدہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثر پاکستان کو عالمی قرضوں کی ادائیگی معطل کرنا چاہیے۔ پاکستان میں سیلاب سے بڑے انسانی بحران نے جنم لیا ہے اور پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔
پاکستان کو قرض فراہم کرنے والے اداروں اورممالک سے اسے ری شیڈول کرنے کی درخواست کرنا چاہیے۔ اس اقدام کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی کے باعث ہونے والے بحران اور اس کے نقصان سے نمٹنا ہے۔
پاکستان کو قرض فراہم کرنے والے اداروں اورممالک سے اسے ری شیڈول کرنے کی درخواست کرنا چاہیے۔فائل فوٹو