کابل: کابل کے علاقے پجھوک میں نمازجمعہ کے بعد مرکزی مسجد کے سامنے اس وقت زوردار دھماکا ہوا جب نمازی مسجد سے نکل رہے تھے۔دھماکے کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق،10زخمی ہو گئے۔
دھماکے کے چند منٹ بعد آسمان پر سیاہ دھوئیں کا ایک گولہ بلند ہوا اورگولیاں چلنے لگیں۔ کابل پولیس چیف کے ترجمان خالد زدران نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے لیکن انہوں ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی تعداد نہیں بتائی۔اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق،10زخمی ہوئے۔
علاقے کے ایک رہائشی نے بتایا کہ دھماکا نماز جمعہ کے فوراً بعد وزیر محمد اکبر خان مسجد کے قریب اس وقت ہوا جب لوگ مسجد سے باہر آ رہے تھے۔
واضع رہے وزیراکبرخان مسجد کے قریب 2020 میں بھی دھماکا ہوا تھا جس میں مسجد کے امام سمیت دو افراد شہید ہوئے تھے۔