دمشق: شام کے ساحلی علاقے کے نزدیک کشتی ڈوب جانے کی وجہ سے 73 تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔ یہ تارکین وطن ہمسایہ ملک لبنان سے روانہ ہوئے تھے۔
جمعہ کی صبح کشتی ڈوبنے کے واقعے کے بعد شام کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد73 تک پہنچ چکی ہے۔ جبکہ 20 بچ جانے والے کشتی سواروں کو باسل ہسپتال میں علاج کی سہولتیں فراہم کی جاری ہیں۔
لبنان کے وزیر ٹرانسپورٹ نےجمعہ کے روز کہا کہ جمعرات کو ڈوبنے والی کشتی کے حادثے میں 73 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
شام کی وزارت ٹرانسپورٹ نے زندہ بچ جانے والوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشتی منگل کو لبنان کے شمالی منیہ علاقے سے روانہ ہوئی جس میں 120 سے 150 کے درمیان افراد سوار تھے۔