کراچی:پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ رات ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی پاک انگلینڈ مقابلہ دیکھنے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم آئیں گے۔
پاک انگلینڈ ٹی 20 میچز کی سیریز میں مجموعی طورپر7 میچز شیڈول ہیں۔ پہلے میچ میں پاکستان کوانگلینڈ نے شکست دی تھی جب کہ دوسرا میچ پاکستان کے نام رہا۔سیریز1،1سے برابرہے۔
صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی پاک انگلینڈ مقابلہ دیکھنے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم آئیں گے۔عارف علوی اور ان کے اہل خانہ کے لیے وی آئی پی گیلری میں جگہ مختص کر دی گئی ہے۔اسٹیڈیم میں صدر مملکت کی آمد کے حوالے سےسیکیورٹی انتظامات سخت کئےگئے ہیں۔