تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دیدی

کراچی: پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے سات میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم میں ٹیم محمد رضوان، شان مسعود، حیدر علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، حارث رؤف، محمد حسنین، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر پر مشتمل ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم نے اس میچ میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے جہاں مارک ووڈ، ریس ٹاپلے اور اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ول جیک کو شامل کیا گیا ہے جب کہ ڈیوڈ وِلی، لیوک ووڈ اور ایلکس ہیلز کو آرام دیا گیا ہے۔

مہمان ٹیم کی قیادت معین علی کر رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں فل سالٹ، ویل جیک، ڈاؤڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، سیم کرن، لیام ڈاؤسن، عادل رشید، مارک ووڈ اور ریسی ٹوپلے شامل ہیں۔

واضح رہے ٹی ٹوئنٹی  کے سات میچوں پر مشتل سیریز ایک، ایک سے برابر ہے، پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔