کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق جزوی سورج گرہن کا آغاز پاکستان میں دوپہر 1 بج کر 58 منٹ پر ہوگا ۔ 25 اکتوبر کو سورج کو جزوی گرہن لگے گا، جو 4 بجے عروج پر ہوگا۔
پاکستان میں جزوی سورج گرہن نظر نہیں آئے گا۔
محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جزوی سورج گرہن کا اختتام 6 بج کر 2 منٹ پر ہوگا۔ یورپ، ایشیا کے مغربی حصے، شمالی افریقا اور مشرق وسطیٰ میں سورج گرہن دیکھا جائے گا۔
یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2022 میں 2سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے۔
خیال رہے کہ چاند کی زمین کے گرد گردش کے دوران ایسے مواقع آتے ہیں جب یہ سورج اور ہمارے سیارے کے درمیان آ جائے تو یہ سورج کی روشنی کو زمین تک پہنچنے سے روک دیتا ہے اور یوں سورج کو گرہن لگ جاتا ہے ۔ دوسرے لفظوں میں چاند زمین کی سطح پر اپنا عکس ڈال دیتا ہے۔