انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز اسکور کیے۔فائل فوٹو
انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز اسکور کیے۔فائل فوٹو

تیسرا ٹی ٹوئنٹی،ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے 24 رنز پرچار کھلاڑی آؤٹ

 کراچی: سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 222 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے 24 رنز پر چار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

انگلش ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو 18 رنز پر اوپنر فل سالٹ 8 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ مہمان ٹیم کے 82 رنز پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ ڈیوڈ ملان 14 رنز اور الیکس ہیلز کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے وِل جیکس 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے، ہیری بروک 35 گیندوں پر 81 اور بین ڈکٹ 42 گیندوں پر 69 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ 8، ڈیوڈ ملان 14 اور ول جیک 40 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے 221 رنز کسی بھی ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کے خلاف سب سے بڑا اسکور ہے، اس سے قبل پاکستان کے خلاف سب سے بڑا اسکور 211 رنز سری لنکا کی جانب سے بنائے گئے تھے۔