مارگلہ ہلز میں تیندوے کی تصاویر سامنے آگئیں

مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تیندوے کی تصویروں کی عکس بندی،16 اور 18ستمبر کو رات کے اوقات میں پہاڑی،انتظامیہ کی شہریوں کو احتیاط کی ہدایات دی گئی ہیں۔

               
September 24, 2022 · شہر گزشت

اسلام آباد: مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تیندوے کی تصاویرسامنے آگئیں۔ میل تیندوے کی تصویریں کی عکس بندی مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے کیمروں نے کردی، جن کے بعد یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ تیندوہ کامن لیپرڈ نسل کا ہے۔

تیندوے کو 16 اور 18ستمبر کو دن اور رات کے اوقات میں مارگلہ پہاڑیوں پر دیکھا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق خوشگوار ٹھنڈے موسم میں مارگلہ ہلز نینشل پارک میں تیندوے زیادہ گھومتے دکھائی دے رہے ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے ٹریل جانے والے شہریوں کو احتیاط کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔