اسلام آباد(اُمت نیوز) قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک اور شخص کورونا وائرس کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گیا ،جب کہ ملک میں 75 مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 16 ہزار 791 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 67 افراد کے نتائج کا بطور کورونا مثبت کیس اندراج کیا گیا۔قومی ادارۂ صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وبا کے شکار 75 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح گزشتہ روز کی مناسبت سے معمولی کم ہوکر 0.40 فی صد ریکارڈ کی گئی۔