عمران خان آج اپنے خطاب میں اگلے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔فائل فوٹو
عمران خان آج اپنے خطاب میں اگلے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔فائل فوٹو

حکومت کرسی کیلئے معیشت کو داؤ پر لگا رہی ہے، شاہ محمود

ملتان: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کرسی کی بقاء کیلئے معیشت کو داؤ پر لگا رہی ہے۔ حکومت کے پاس معیشت کو سدھارنے کیلئے نہ تو کوئی پالیسی ہے اور نہ ہی سمت کا تعین۔ ملک کو دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ فوری اور شفاف انتخابات ہیں۔ اگر حکومت اس پر نہیں آتی تو ہمارے پاس تحریک چلانے کا آپشن موجود ہے۔ عمران خان کی کال کا انتظار ہے۔ ہمارے پاس بہت سارے راستے ہیں۔ وقت سے پہلے کارڈز اوپن نہیں کریں گے۔

ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے این اے 157 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں یونین کونسل لوٹھڑ میں مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی ملک واصف مظہر راں‘ سردار ارشد خان قلندرانی‘ چودھری اعجاز لوٹھڑ ایڈووکیٹ‘ چودھری احمدنور لوٹھڑسمیت عمائدین کی ایک بہت بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ نا اہل اور امپورٹڈ حکمران مفادات اور ذاتیات کی سیاست کررہے ہیں۔ وہ اپنے اوپر کرپشن کے مقدمات ختم کرنے کیلئے آئے تھے۔ ان کی واضح ترجیح نیب مقدمات کا خاتمہ تھا۔ جس میں وہ کامیاب ہو گئے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ اقتدار ڈھلتی چھاؤں کی ماند ہے۔ صدا ساتھ نہیں رہتا۔ جب بھی وقت ملا ایک طرف پوری دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ دوسری طرف حلقے کی ترقی کیلئے تمام توانائیاں صرف کیں۔ ہمارے سیاسی مخالفیننے این اے 157 میں ترقیاتی کام کروائے ہیں تو وہ سامنے لائیں۔ ہم خالی نعروں پر عملی وعدوں اور ترقی پر یقین رکھتے ہیں۔۔ اس موقع پر اہلیان علاقہ نے پی ٹی آئی امیدوار محترمہ مہر بانو قریشی کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔