بھارت: اسپتال میں نماز پڑھنے پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج

نئی دہلی: بھارت کی ریاست اترپردیش میں نماز پڑھنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ خاتون مقامی اسپتال میں  داخل اپنے عزیز کی عیادت کے لئے آئی تھی۔ نماز کا وقت  ہونے پر خاتون نے خالی کمرے میں نماز ادا کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

پولیس نے اسپتال میں نماز پڑھنے پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مدھیہ پردیش میں مسلمان ماں اور بیٹے کو ہندوانتہاپسند عورتوں اور مردوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا ان پرتشدد کرنے والے مجمع کے خلاف کوئی کارووائی نہیں کی گئی۔