تھانہ بگنوتر پولیس کی سنگدلی، زخمی نوجوان دم توڑ گیا
تھانہ بگنوتر پولیس کی سنگدلی، زخمی نوجوان دم توڑ گیا

پولیس ویڈیو بناتی رہی، زخمی نوجوان دم توڑ گیا

ایبٹ آباد(اُمت نیوز)ایبٹ آباد پولیس نے سنگدلی کی انتہا کردی۔ زخمی نوجوان کو اسپتال پہنچانے کے بجائے اہلکار ویڈیو بناتے رہے۔ تھانہ بگنوتر پولیس کے سامنے زخمی نوجوان دم توڑ گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس اہلکار زخمی کو ہسپتال منتقل کرنے کی بجائے ویڈیو بناتے رہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ چہان کے مقام پر خاتون نے نوجوان پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ نوجوان میرے گھر میں گھسا تب فائرنگ کی۔ ملزمہ خاتون کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے