شاہنواز دھانی کی پٹائی سے شائقین کاجوش ٹھنڈا پڑگیا

کراچی(اُمت نیوز)تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی ’’ہاؤس فل‘‘ ہوگیا جب کہ شاہنواز دھانی کی پٹائی ہونے پر شائقین کاجوش ٹھنڈا پڑگیا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ’’ہاؤس فل‘‘ رہا، تماشائیوں کو اسٹیڈیم لانے کے لیے شٹل بس سروس موجود رہی، شائقین سہ پہر 3 بجے سے ہی اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئے تھے، 7 بجے کے بعد تعداد یکدم بڑھ گئی،آغاز کے بعد بھی اسٹیڈیم کے باہر لمبی قطاریں لگی رہیں۔
مقابلے کے دوران تماشائی پْرجوش نعرے لگاتے رہے، شاہنواز دھانی بولنگ کرنے آئے تو آواز آئی’’ آیا آیا شیر آیا‘‘ تاہم پیسر کی پٹائی ہوئی تو جوش ٹھنڈا پڑ گیا، تماشائی وقفے وقفے سے موبائل کی ٹارچ جلا کر ماحول بناتے رہے، میچ میں وی آئی پی کلچر کی روایت قائم رہی۔