اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلام آباد پولیس نے سینئر صحافی ایاز امیر کو سارہ انعام قتل کیس میں گرفتار کرلیاہے۔
اسلام آباد کی عدالت نے سارہ قتل کیس میں ملزم شاہنواز کے والد ایاز امیر اور والدہ کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست منظور کر لی تھی۔
ایاز امیر اور ان کی سابقہ اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری پولیس کی درخواست پر جاری کیے گئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں اب 302 کے ساتھ دفعہ 109 بھی شامل کی گئی ہے اور ایاز امیر کی سابقہ اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ جمعے کے روز اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینیئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اہلیہ سارہ کو قتل کر دیا تھا۔
ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔