ٹرانس جینڈربل ۔ جماعت اسلامی کا اسلام آباد تک مارچ کا الٹی میٹم

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت کو ٹرانس جینڈربل کے حوالے سے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر بل میں تبدیلی نہ کی گئی تو اسلام آباد تک مارچ کا اعلان کا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  دیر بالا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہم خواجہ سراؤں کے حقوق کا تحفظ کرتے ہیں مگر خواجہ سراؤں کے تحفظ کی آڑ میں اسلامی اقدار کو ختم نہیں کرنے دیں گے ۔ جماعت اسلامی نے ٹرانس جینڈربل میں تبدیلی کیلیے تجاویز دیں ، پہلے سود اوراب یہ بل  کے معاملے پر ہمارا نظام سے جھگڑا ہے ۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ بلاول ، شہباز شریف اور نہ ہی عمران  خان  ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے معاملے پربولے ، یہ سب امریکی غلام ہیں ۔