اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کے بانی رکن اور ماہر قانون حامد خان کو پارٹی میں اہم عہدہ دیدیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ عمران خان نے پارٹی کی ایڈوائزری کونسل تشکیل دی ہے ، حامد خان کو اس کونسل کا چیئرمین مقررکیا گیا ہے ۔
پی ٹی آئی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 10 رکنی ایڈوائزری کونسل میں ارشد داد ، خالد مسعود ، جمال انصاری ، رؤف حسن ، نجیب ہارون ، سلیم جان ، یعقوب اظہار ، تسنیم نورانی اور بختیار قصوری شامل ہیں ۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی آئی کی ایڈوائزری کونسل اہم قومی معاملات پر پارٹی چیئرمین کو اپنی آرا اور سفارشات پیش کرے گی ۔