بنگلادیش میں کشتی الٹنے سے 23 ہلاک، درجنوں لاپتہ

بنگلادیش(اُمت نیوز)بنگلادیش میں مسافر کشتی دریا میں ڈوبنے سے 23 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کشتی میں 70 کے قریب ہندو یاتری سوار تھے، جو مذہبی تہوار پر بودیشوری مندر جارہے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق دریا سے 23 ہندو یاتریوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
کشتی الٹنے کا واقعہ شمالی پنچ گڑھ میں بودا قصبے کے نزدیک پیش آیا، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر ظہیر السلام نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کتنے یاتری لاپتہ ہے، اس سے متعلق صحیح تعداد بتانا فی الحال مشکل ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے کہ کشتی میں 70 کے قریب ہندؤ یاتری سوار تھے، باقیوں کی تلاش جاری ہے۔
بنگلادیش میں کشتی الٹنے کے کئی واقعات ہر سال رپورٹ ہوتے ہیں، رواں برس مئی میں ایسے ہی ایک حادثے میں 26 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔