سابق ڈی جی نیب خیبرپختونخوا سلیم شہزاد کی گرفتاری کا حکم

پشاور( اُمت نیوز)پشاورہائی کورٹ نے سابق ڈی جی نیب خیبرپختونخوا سلیم شہزاد کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیےہیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاورہائی کورٹ میں سابق ڈی جی نیب خیبرپختونخوا سلیم شہزاد کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔وکیل درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ سابق ڈی جی نیب خیبرپختون خوا سلیم شہزاد کے خلاف 2015 میں اپنے اہلکار خطاب گل پر تشدد کرنے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
درخواست گزارکے وکیل قاضی جواد احسان اللہ ایڈوکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ سیشن کورٹ نے سلیم شہزاد کو ستمبر میں مقدمے سے بری کیا تھا۔ عدالت سیشن کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔
وکیل قاضی جواد نے یہ بھی مؤقف اپنایا کہ سیشن کورٹ نے فیصلے میں خطاب گل کے میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ کو نظر انداز کیا۔