1 لاکھ 26 ہزار 550 تماشائیوں نے اسٹیڈیم کا رخ کیا

کراچی میں ہونے والے میچز کا مجموعی ٹرن آو¿ٹ 95.3 فیصد رہا،پی سی بی

               
September 26, 2022 · اسپورٹس
 کراچی میں ملنے والی سپورٹ پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔پی سی بی۔فائل فوٹو

 کراچی میں ملنے والی سپورٹ پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔پی سی بی۔فائل فوٹو

لاہور:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کراچی میں ہونے والے 4 ٹی ٹوئنٹی میچز میں تماشائی ریکارڈ تعداد میں اسٹیڈیم آئے، پی سی بی کی جانب سے اعدادو شمار جاری کر دیے گئے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق چار میچز میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 26 ہزار 550 تماشائیوں نے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔

پی سی بی کے مطابق کراچی میں ہونے والے میچز کا مجموعی ٹرن آو¿ٹ 95.3 فیصد رہا، اس کے علاوہ گیٹ منی سے ایک کروڑ تیس لاکھ سیلاب زدگان کے فنڈ میں دیے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ کراچی میں ملنے والی سپورٹ پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔