اسحاق ڈار کی حلف بردار ی کی تقریب ایوان صدر میں ہو گی۔فائل فوٹو
اسحاق ڈار کی حلف بردار ی کی تقریب ایوان صدر میں ہو گی۔فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار وطن واپس پہنچ گئے

راولپنڈی: وزیراعظم شہباز شریف امریکہ اور برطانیہ کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 5 سال سے خود ساختہ جلا وطن پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ساتھ واپس پہنچے ہیں جو جلد ہی وزیر خزانہ کا حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کا وفد خصوصی طیارے میں لندن سے براہ راست اسلام آباد پہنچا ہے جبکہ مفتاح اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی بھی وطن واپس پہنچے۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے وفد کو لانے والے طیارے نے نور خان ایئربیس پر لینڈ کیا جہاں سے وہ اسلام آباد روانہ ہوں گے۔