اسلام آباد میں قتل ہونے والی سارہ قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملزم شاہنواز امیرکے خلاف مقدمہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم نے گھر میں غیر قاونی اسلحہ رکھنے کی معلومات دی تھیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جب پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزم کے گھر سے کلاشنکوف برآمد ہوئی جس پر مقدمہ درج کیا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos