اسلام آباد:سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج شام 4بجے بطور سینیڑ حلف اٹھائیں گے جبکہ کل بطور وفاقی وزیر حلف اٹھائیں گے، جس کے بعد انہیں دوبارہ وزیر خزانہ بنایا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ کو دوبارہ وزیر خزانہ بنانے کیلیے حکومت ان سے آج سینیٹر کا حلف لیا جائیگا اورکل وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے ،جس کے بعد کل وفاقی کابینہ اجلاس میں شریک ہو ں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسحاق ڈارکی حلف بردار ی کی تقریب ایوان صدر میں ہو گی ،جبکہ مفتاح اسماعیل کا استعفیٰ آج منظور کیا جائے گا۔