اسلام آباد:سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست واپس لے لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران اسحاق ڈار کے خلاف درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ممبر کے پی نے کہا کہ فیصلہ محفوظ ہوچکا تھا، اسحاق ڈار کی درخواست پر کیس بحال کیا۔ آج آپ آئے ہیں، کل کوئی اور آ جائے گا۔
درخواست گزار نے اسحاق ڈارکی نااہلی کے لیے درخواست واپس لینے کا تحریری بیان الیکشن کمیشن کی ہدایت پر جمع کروا دیا، جس میں لکھا گیا ہے کہ سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے۔ کیس میں قانون کی تشریح درکار ہے، مجاز فورم سے رجوع کریں گے۔