ہیٹی سیکورٹی گارڈ کی حماقت، 145 خواتین قیدی جیل سے فرار

ہیٹی: سیکورٹی گارڈ کی حماقت سے 145 خواتین قیدی جیل سے فرار۔ تفصیلات کے مطابق ہیٹی میں ایک سیکورٹی گارڈ  کی حماقت کے باعث جیل سے 145 قیدی خواتین فرار ہونے میں کامیاب  ہوگئیں، واقعہ ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 3  زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق ہیٹی کی جیل انتظامیہ کے سربراہ  پیٹررینی فرانکوئس نے بتایا کہ جیل میں  230 خواتین قیدیوں میں سے 145 فرارہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ فرار ہونیوالی 145 میں سے 3 خواتین قیدیوں کو دوبارہ  گرفتار کرلیا گیا، اس دوران ایک خاتون کی موت ہوگئی جو دمہ کی مریض تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ قیدیوں  کے فرارہونے کی کارروائی میں ایک پولیس اہلکار 3 زخمی ہوگئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک گارڈ نے اس وقت حراستی  کمپلیکس کو کھولنے کی حماقت کی جب گارڈز کی تعداد کم تھی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خواتین قیدیوں کو فرار ہونے کا موقع مل گیا۔