توشہ خانہ ریفرنس میں اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگی ہیں۔فائل فوٹو
توشہ خانہ ریفرنس میں اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگی ہیں۔فائل فوٹو

آڈیولیکس کا موسم ۔ عمران خان کی بھی تہلکہ خیز آڈیو سامنےآ گئی

اسلام آباد: آج کل ملک میں آڈیولیکس کا موسم چل رہا ہے، پہلے وزیراعظم ہاؤس کی متعدد آڈیوز لیک ہوئیں،اب عمران خان کی آڈیو لیک ہوگئی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی بھی آڈیو لیک ہوگئی۔ سائفرکے معاملے پر عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کی صوتی گفتگو سامنے آگئی ہے۔

عمران خان سائفر کے معاملے پر اعظم خان کو حکمت عملی بتا رہے ہیں۔ آڈیو میں عمران خان کہہ رہے ہیں ہم نے صرف اس پرکھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا۔ اعظم خان نے کہا کہ سائفرپرایک میٹنگ کرلیتے ہیں، شاہ محمود خط پڑھ کر سنائیں گے، وہ پڑھ کرسنائے گا تو میں کاپی کرلوں گا آرام سے توآن ریکارڈ آجائے گی کہ یہ چیز ہوئی ہے، سفارتی زبان میں اسے تھریٹ کہتے ہیں، پھر تجزیہ اپنی مرضی کے منٹس میں کردینگے تاکہ منٹس آفس کے ریکارڈ میں ہوں۔

آڈیو لیک میں کہا گیا کہ تجزیہ یہ ہوگا کہ یہ سائفر تھریٹ ہے، دیکھیں پھر منٹس تو میرے ہاتھ میں ہیں نا،اپنی مرضی سے منٹس ڈرافٹ کرلیں گے، تاکہ وہ چیزیں ریکارڈ میں آجائیں آپ یہ دیکھیں کہ وہ قونصلیٹ فاراسٹیٹ ہیں، آپ فارن سیکریٹری کو بلائیں تاکہ پولیٹیکل نہ رہے اوربیوروکریٹک ریکارڈپہ چلاجائے۔

عمران خان نے کہا کہ اس میٹنگ میں شاہ محمود ، آپ (اعظم خان) میں اورسیکریٹری خارجہ سہیل محمود ہوں گے، اینی ہاؤ، اسے فارن سازش بنادیتے ہیں۔

عمران خان پھر پوچھتے ہیں کہ ” تو پھر کس کس کو بلائیں اس میں؟ شاہ محمود، آپ ،  میں اور سہیل ؟ ٹھیک ہے کل ہی کرتے ہیں”۔اعظم خان کہتے ہیں کہ تاکہ وہ چیزیں ریکارڈ میں آجائیں،  آپ یہ دیکھیں کہ وہ قونصلیٹ فار سٹیٹ ہیں ، وہ پڑھ کر سنائے گا تو میں کاپی کرلوں گا آرام سے، تو آن ریکارڈ آجائے گی کہ یہ چیز ہوئی ہے،آپ فارن سیکریٹری کو بلائیں تاکہ پولیٹیکل نا رہے اور بیوروکریٹک ریکارڈ پہ چلا جائے”۔

عمران خان نےپھر استفسارکیا کہ ” نہیں تو اسے  ایمبیسیڈر نے ہی لکھا ہے؟ جس پر اعظم خان کہتے ہیں کہ ہمارے پاس تو کاپی نہیں ہے نہ یہ کس طرح انہوں نے نکال دیا؟