سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام کے ایک گاؤں میں گزشتہ روز سے نام نہاد سرچ آپریشن جاری ہے جس کی آڑ میں گزشتہ روزایک جب کہ آج دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا ہے۔
24 گھنٹوں میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والوں کشمیری نوجوانوں کی تعداد 3 ہوگئی۔ بھارتی فوج نے نوجوانوں کی لاشیں لواحقین کو دینے سے انکار کردیا۔
سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے علاقے کے داخلی اورخارجی راستوں کو بند کرکے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔ خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔