چین کےشہر چینگ چن کے ریسٹورنٹ میں آگ لگنے کے واقعے میں 17 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔
مقامی حکام کے مطابق بدھ کو شمال مشرقی چین میں ایک ریستوران میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک، دیگر تین زخمی ہو گئے۔
ریسٹورنٹ میں آگ لگنے کا واقعہ آج دوپہرکوایک بجے کے قریب پیش آیا۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔