کراچی : صدر کے علاقے میں معروف چینی دندان ساز کے کلینک پر فائرنگ سے چینی شہری ہلاک ہوگیا، جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کلینک میں فائرنگ سے چینی دندان ساز ڈاکٹر اوران کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔پولیس کے مطابق کلینک میں ملزم مریض بن کر آیا تھا، کئی گھنٹے تک کلینک میں بیٹھارہا ،باری آنے پر ڈاکٹر پر فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی دہری شہریت کے حامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ کیلنک سے 9 ایم ایم پستول کے ساتھ خول ملے ہیں۔
ہلاک وزخمی ہونے والوں کی شناخت ہو گئی، ہلاک شخص کی شناخت رونلڈ رائمنڈ چاؤعمر32سال،زخمی ریچڈ ہوعمر 45سال ،زخمی خاتون مارگریڈ ہوعمر40سال کے طورپرہوئی ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو بھی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے، ملزمان نے چینی باشندے کو ٹارگٹ کیوں کیا اس پر بھی تحقیقات کریں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں غیرملکی باشندے کے قتل کا نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی،