سعودیہ: تربوز کی کھیپ میں نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

 

ریاض :سعودی حکام نے دارالحکومت ریاض میں تربوز کی کھیپ میں چھپائی گئی 765,000 ایمفیٹامین کی  گولیاں قبضے میں لے لیں۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے)  کے مطابق  اس  آپریشن میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں مزید کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں دو مقامی شہری شامل ہیں جب کہ تین ملزمان کا تعلق شام سے ہے۔

سعودی عرب نے منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔حال ہی میں حکام نے تقریباً 47 ملین ایمفیٹامین گولیوں کی اسمگلنگ کو ناکام بنانے کے لیے ایک بڑا سیکورٹی آپریشن کیا تھا۔ ان نشہ آور گولیوں کی  بین القوامی مارکیٹ میں ایک ارب ڈالر تک  تھی۔ اس کھیپ کو  مملکت میں منشیات کا اب تک کا سب سے بڑا ذخیرہ قرار دیا گیا تھا۔