ایئرچیف مارشل ظہیر بابر سدھو نے پاک فضائیہ اور پاک فوج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ دشمن کی کسی بھی مذموم مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ ہمہ وقت تیار ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عسکری ڈرونز جدید دور کی جنگوں میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ایئرچیف مارشل نے کہا کہ فضائیہ خطے میں ہونے والی جیو اسٹریٹجک پیشرفت سے باخبر ہے، ہم پاکستان کی خودمختاری، سالمیت اور سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔