فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان نے شارکس کو سمندر سے سڑکوں پر پہنچا دیا۔ امریکی تاریخ کے طاقتور ترین طوفان میں سے ایک فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرانے پر عجیب ہی نظارہ دیکھنے میں آیا، سڑکوں اور گلیوں پر بہتے پانی میں شارک مچھلیاں تیرتی اورکرتب دکھاتی نظرآئیں۔
@Gutfeldfox somehow a shark ended up in a Fort Myers neighborhood during Hurricane Ian.. 😬 pic.twitter.com/l3WbzgNQHj
— Brad Habuda (@BradHabuda) September 28, 2022
سوشل میڈیا پر فلوریڈا کی صورتحال سے متعلق ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جنہیں دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ ویڈیوز دیکھنے کے بعد ایک صارف نے ٹوئٹ میں بتایا کہ میامی کی سڑکوں پر پروارکا شارک دیکھی گئی جسے قاتل وہیل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
*RARE* first person view of storm surge. This camera is 6 feet off the ground on Estero Blvd in Fort Myers Beach, FL. Not sure how much longer it keeps working. You’ll see it live only on @weatherchannel #Ian pic.twitter.com/WwHtvgVxjY
— Mike Bettes (@mikebettes) September 28, 2022
سمندری طوفان گزشتہ روز فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرایا، جہاں موسلا دھار بارشوں اورتیز ہوائوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شارکس کے علاوہ کوریج کرنےو الی ٹی وی رپورٹرز بھی طوفان سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نبرد آزما دیکھائی دیئے۔
ریکارڈ کئے جانے والے مناظر کے مطابق یہ طوفان امریکا میں اب تک ریکارڈ کئے جانے والے طاقتور ترین طوفان میں سے ایک ہے۔
واضح رہے کہ مچھلیوں کے بارے میں مشہور ہے کہ ان کی سننے کی حس بہت تیز ہوتی ہے، اسی لئے وہ ارد گرد کے ماحول میں حرکات کا اندازہ لگانے میں بھی بڑی تیز ہوتی ہیں۔