ملک کے بیشترعلاقوں آج میں موسم خشک رہے گا

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی حصوں میں گرم رہے گا ۔ تاہم خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختو ن، کشمیراور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختون  صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم  ایبٹ آباد ، مانسہرہ  ،سوات،دیر اور چترال  میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ   بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔

آج (جمعرات) صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت کچھ یوں ہے : اسلام آباد22 ڈگری سینٹی گریڈلاہور 25کراچی 27 پشاور 23 ، کوئٹہ 12، گلگت اور مری  15 اورمظفرآباد 19  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر، پلوامہ اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طورپرابرآلود رہنے ، تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ جموں، اننت ناگ اور شوپیاںمیں مطلع جزوی طورپر ابر آلود رہے گا۔