اسلام آباد: ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے بری ہونے کے بعد پریس کانفرنس سے پہلے نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)مریم نواز فون پربات کر رہی تھیں ، جس پر صحافی نے پوچھا کہ آپ کس سے بات کر رہی تھیں جس پر مریم نواز نے بتایا کہ میں ابو سے بات کر رہی تھی۔
اسلام آباد ہائیکور ٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نوازاورکیپٹن (ر) صفدر کی سزا کو معطل کرتے ہوئے مریم نواز کی نااہلیت بھی ختم کر دی ہے ،عدالت نے فیصلے میں مریم نواز کی 7 سال قید کی سزا بھی معطل کردی ۔
فیصلے کے بعد عدالت کے باہر پریس کانفرنس کیلیے جب مریم نواز پہنچیں تو وہ فون پرکسی سے بات کر رہی تھیں ، جس پر صحافی نے سوال کیا کہ کس سے بات کر رہی تھیں ؟ لیگی رہنما نے کہا کہ میں کس سے بات کر سکتی ہوں نواز شریف سے بات کر رہی تھی وہ میرے والد بھی ہیں اور قائد بھی اس لیے جیسے ہی فیصلہ آیا توانہیں کال کرکے بتایا ۔