اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے نیب کی حراست کے دوران برآمد ہونے والے موبائل سے متعلق 4 سال بعد خاموشی توڑ دی ہے ، مریم نواز نے کہا کہ برآمد ہونے والا موبائل نیب کا دیا ہوا ہی تھا۔
تفصیلات کے مطابق صحافی نے سوال کیا کہ اب آڈیو اور ویڈیو لیکس کا سلسلہ جاری ہے اورآپ کی ایک ویڈیو بنائی گئی تھی نیب میں جب آپ سے موبائل ڈیوائس برآمد ہوئی تھی تو اس پرکیا کہیں گی ؟جس پرجواب دیا کہ جب میں قید تھی نیب میں تو رات 12بجے نیب کے افسران نے میرے کمرے پر دھاوا بولا اورمیں اس وقت نائٹ سوٹ میں تھی اور ان میں سے ایک شخص نے موبائل پکڑا ہوا تھا اور وہ میری ویڈیو بنا رہا تھا، اگریہ وہی ویڈیو جاری کرتے ہیں تو اس سے زیادہ شرم کی بات نہیں ان کیلیے کہ ایک خاتون جو آپ کے پاس قید ہے ،رات کے وقت آ کر ویڈیو بناتے ہیں کریں ریلیزتا کہ دنیا کو بھی پتا چلے کہ آپ مریم نواز کیساتھ قید میں کیا کرتے رہے ؟ ۔
میرے داماد کی مشینری عمران خان کے دور میں بھارت سے آئی تھی ۔ مریم نواز
صحافی نے سوال کو دہرایا کہ کیا آپ سے موبائل برآمد ہوا تھا؟ جس پرمریم نوا زنے بتایا کہ وہ موبائل نیب کے لوگوں کا ہی فراہم کردہ تھا جس سے میں گھر میں بچوں سے بات کرتی تھی، اس لیے تو یہ لوگ خاموش ہوگئے تھے ،اگر میر موبائل ہوتا تو انہوں نے واویلا مچا دینا تھا کہ یہ کیا ہوگیا؟ لیکن موبائل دینے میں نیب کے کچھ لوگ ہی شامل تھے تمام نہیں تھے ۔
داماد کی مشینری منگوانے کے حوالے سے آڈیو لیک پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نوا زکا کہنا تھا کہ عمران خان کو شرم آنی چاہیے کیونکہ یہ مشینری عمران خان کے دور میں ہی بھارت سے آئی تھی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر پریس کانفرنس کے بعد صحافی نے سوال کیا کہ وزیر اعظم کی آڈیو لیک پر کیا کہنا چاہیں گی ؟ جس پر مریم نوا زنے کہا کہ "عمران خان نے کچھ دن پہلے کہا کہ داماد کیلیے بھارت سے مشنری منگوا رہی ہے اس پر مریم نواز کو شرم آنی چاہیے "، میں عمران خان کو اس قابل ہی نہیں سمجھتی کہ اس کی کسی بات کا جواب دیا جائے یہاں تک کہ اس کا نام بھی لیا جائے لیکن میں ایک بات واضح کر دوں کہ شرم تو عمران خان کو آنی چاہیے کیونکہ راحیل کی آدھی مشینری تو اسی کے دور میں انڈیا سے آئی تھی ، حلانکہ یہ کوئی غلط بات نہیں تھی پھر بھی اس کی پاور پلانٹ کی آدھی مشینری روک دی گئی تھی۔
مریم نواز نے کہا کہ جس کال کا آپ ذکر کر رہے اس کا مجھے پتا ہے اور وزیر اعظم نے بہت بہترین بات کی کہ جب بھارت سے تجارت بند ہو گئی ہے تو مشینری نہیں آئے گی اور انہوں نے خود مجھ سے بات کی اور راحیل سے بھی تو ہم نے کہا بلکل ٹھیک ہے جب تجارت بند ہو گئی ہے تو مشنری نہیں آئے گی اس لیے اس آڈیو میں کچھ بھی غلط نہیں تھا ۔