وزیراعظم شہباز شریف کہا ہے کہ مریم کا بری ہونا سیاسی انتقام کے منہ پر تھپڑ ہے اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ بیٹی مریم اور بیٹے صفدر کو بالآخر انصاف ملا۔
وزیراعظم نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدرکی سزائیں کالعدم ہونے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے نواز شریف کے خلاف جج ارشد ملک مرحوم کی گواہی پر انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ مریم نواز کے بری ہونے پر قائد محمد نواز شریف کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اللّٰہ تعالیٰ کے حضور ہمارے سر شکر سے جھکے ہوئے ہیں کہ اس نے ہمیں سرخروکیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی انتقام کا ایک تاریک دورآج انجام کو پہنچا اور بے گناہ سرخرو ہوئے۔بہادری، صبر اور ثابت قدمی سے مشکل حالات کا سامنا کیا۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جھوٹ، بہتان اور کردار کشی کی عمارت آج منہدم ہوچکی ہے۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت نام نہاد احتسابی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے۔
The edifice of lies, slander & character assassination has come crumbling down today. Maryam Nawaz's acquittal in the Avenfield Reference is a slap in the face of so-called accountability system that was employed to target Sharif family. My congratulations to Maryam Beti & Safdar
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 29, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ نام نہاد احتسابی نظام شریف خاندان کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔ مریم بیٹی اور صفدر کو میری طرف سے مبارکباد۔