کیوبا اور فلوریڈا کے ساحل پر کشتی ڈوب گئی، 23افراد لاپتا

فلوریڈا:سمندری طوفان آئنامریکی ریاست فلوریڈا کے ساتھ ٹکرا گیا۔ 241 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواں نے تباہی مچادی، درخت جڑوں سے اکھڑگئے، سیکڑوں گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں کیٹیگری 4 کے طوفان کے باعث موسلادھار بارشیں ہوئیں، بارشوں کے بعد فلوریڈا کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، تیز بارشوں اور سیلاب کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے،فلوریڈا میں پہلے ہی ایمرجنسی نافذ ہے،اسکول اور ایئرپورٹس بند ہیں۔

فلوریڈا کے ساحل کے قریب پناہ گزینوں کی کشتی کو حادثہ پیش آگیا، کیوبا سے آنے والی کشتی طوفان کی زد میں آکر الٹ گئی، 23 افراد طوفان میں لاپتہ ہوگئے جبکہ 4 ساحل پہنچنے میں کامیاب رہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں زیادہ تر کیوبا سے آنے والے پناہ گزین تھے۔