عراقی کردستان میں ایرانی حملے قابل مذمت ہیں، سعودی عرب

ریاض(اُمت نیوز)سعودی وزارت خارجہ نے ایران کی جانب سے عراقی کردستان کے علاقے میں حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزارت خارجہ ایسے حملوں کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے جس سے عراق کے تحفظ اور استحکام کو نقصان پہنچتا ہے۔

اس بیان میں عالمی برادری سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے عالمی حقوق کی پامالیوں پر اپنا کردار ادا کرے۔

عراق کی قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اربیل اور سلیمانیہ کے قریب ایرانی حملوں سے 13 افراد ہلاک اور 58 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی طرف سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ انہوں نے شمالی عراق کے قریب کرد علاقے میں ایک جنگی ٹارگٹ پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا ہے۔