امریکی فوج کے سابق میجر اور اس کی بیوی پر روس کو ہیلتھ ڈیٹا دینے کی مبینہ سازش کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ملزمان نے روس کو فوجیوں کی صحت سے متعلق حساس معلومات دینے کی سازش کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق امریکی میجر اور اس کی بیوی دونوں ڈاکٹر ہیں۔
ملزمان امریکی فوجیوں کی صحت سے متعلق ڈیٹا دے کر پیوٹن حکومت کی مدد کرنا چاہتے تھے، دونوں میاں بیوی کو ایف بی آئی انڈر کور ایجنٹ کی مدد سے پکڑا گیا۔