کامیاب خالصتان ریفرنڈم پر بھارت کینیڈا سفارتی جنگ شروع

 

بھارتی حکومت کی جانب سےکینیڈا جانے والے اپنے ہندوستانی طلبہ کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری ہونے کے ٹھیک 4 دن بعدکینیڈا نے بھی اسی زبان میں جواب دیا ہے

۔اور اپنے شہریوں کو بھارت کے مختلف حصوں کا سفر کرنے سےگریز کرنےکی ہدایات جاری کردی ہیں۔

واضح رہےکہ بھارت کی طرف سےکینیڈین حکومت پر ریفرنڈم رکوانےکے لیے ہر طرح کادباؤ ڈالا گیا تھا، تاہم کینیڈا نے ریفرنڈم کو  پر امن اور سکھوں کا جائز حق قرار دے کر پابندی لگانے سے صاف انکار کردیا  تھا۔

سکھ فارجسٹس نامی تنظیم کے مطابق کینیڈامیں ہونے والے خالصتان ریفرنڈم میں ایک لاکھ 10 ہزار سکھوں نے ووٹ ڈالے جب کہ وقت ختم ہونے اور ٹریفک جام کے سبب 35 سے 40 ہزار سکھ ووٹ نہیں ڈال سکے۔

 

آزاد مبصرین نے بھی ریفرنڈم میں ایک لاکھ 10 ہزار ووٹ ڈالے جانےکی تصدیق کی ہے جس پر مودی حکومت کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔