لندن (اُمت نیوز)ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات کا سرکاری تصدیق نامہ جاری کردیا گیاہے
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ کی موت کی وجہ ضعیف العمری بتائی گئی ہے۔
ملکہ الزبتھ دوم کی موت 8 ستمبر کو 3 بج کر 10 منٹ پر ہوئی۔ ملکہ برطانیہ کو بڑھاپے کے سوا اور کوئی بیماری نہیں تھی۔
ملکہ برطانیہ کی موت بالمورل قلعہ بالٹر میں واقع ہوئی۔