کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے تعلیمی ادارے میں خود کش دھماکہ ہوا جس میں 23 افراد جاں بحق ہو گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کابل کے مغربی علاقے دشت برچی میں تعلیمی ادارے کے قریب خود کش دھماکہ ہوا ، دھماکے میں 23 افراد جاں بحق جبکہ 36 زخمی ہوئے ، یونیورسٹی کا پریکٹس امتحان ہو رہا تھا کہ دھماکہ ہو گیا، تاحال کسی گروپ نے خود کش دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ۔
کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہ طلباء مقامی وقت کے مطابق صبح 7:30 بجے پریکٹس یونیورسٹی کے داخلے کا امتحان دے رہے تھے جب پہلا دھماکہ ہوا۔
خالد زدران، سخنگوی فرماندهی امنیه کابل، میگوید که بر بنیاد یافتههای ابتدایی دستکم نزده تن در حملهی امروز در مرکز آموزشی "کاج" جان باختهاند و بیستوهفت تن دیگر زخم برداشتهاند.
آقای زدران میافزاید که دانشآموزان برای گذراندن آزمون آزمایشی کانکور به این مرکز آمده بودند. pic.twitter.com/LTKkzyHiic— TOLOnews (@TOLOnews) September 30, 2022
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر نوجوان خواتین تھیں۔ وہ حملے کی خبر سننے کے بعد اپنے دوست کی تلاش کے لیے مرکز گئی تھی اسے افراتفری اور مایوسی کے مناظر کا سامنا کرنا پڑا۔
"میں نے والدین کو طالب علموں کے خاندانوں کے دیگر افراد کو چیختے اور اوپر نیچے بھاگتے دیکھا، کچھ اپنے پیاروں کو ہنگامی طبی امداد پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے اور کچھ اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کی تلاش میں تھے۔
نجی ٹی وی کے مطابق طالبان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے حملے کی بھرپور مذمت کی اور کہا کہ شہری اہداف پر حملہ کرنا دشمن کے غیر انسانی ظلم و اخلاقی معیار کی کمی کو ثابت کرتا ہے ۔