کراچی: شہرقائد میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے فوری طور پر اہل کار دستیاب نہیں ہوں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں ہونےو الے بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ پولیس اور دیگر صوبائی محکمون نے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کی مخالفت کردی ہے۔
محکموں اور پولیس کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے فورس دستیاب نہیں کرسکتے، جس کے بعد پولیس حکام نے سندھ حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔
کراچی میں بلدیاتی الیکشن کا کرانے اور نہ کرانے کا حتمی فیصلہ آج وزیراعلیٰ ہائوس میں ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کے لئے 23 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔