تہران: ایرانی پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر محمد باقر بختیارنے پولیس حراست میں ہلاک ہونے والی مہسا امینی کی موت کے متعلق اہم انکشاف کردیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ مہسا کی موت سرپرچوٹ لگنے سے ہوئی۔
انہوں نے مہسا امینی کی موت پرشدید حیرت کا اظہار بھی کیا۔ مہسا کی موت کے بعد سے ایران بھر میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فرانزک رپورٹس کے نتائج کے مطابق امینی کوما میں چلی گئی اورکھوپڑی پرچوٹ لگنے سے چل بسی۔