کیف : جنوب مشرقی یوکرین میں شہری قافلے پر روسی میزائل حملے میں 25 افراد ہلاک،50 کے قریب زخمی ہو گئے۔
یوکرین کے پراسیکیوٹر جنرل نے جمعہ کے روز کہا کہ یوکرین کے علاقے زاپوریزہیا میں روسی میزائل حملے میں ایک شہری قافلے کو نشانہ بنایاگیا جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ،50 کے قریب زخمی ہو گئے.دھماکے سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
شہریوں کی گاڑیوں کا قافلہ جمعہ کو شہرکے کنارے پر جمع ہوا تھا، جو علاقے سے نکلنے کی تیاری کررہا تھا۔ وہ رشتے داروں سے ملنے اور روس کے زیر کنٹرول علاقے میں سامان پہنچانے کا منصوبہ بنا رہے تھے جب اسے نشانہ بنایا گیا۔
یہ حملہ یوکرین کے زیر قبضہ علاقے میں واقع شہر زاپوریزہیا کے مضافات میں اس وقت ہوا جب شہریوں کا ایک قافلہ رشتہ داروں کو لینے کے لیے روانہ ہونے کی تیاری کر رہا تھا۔
کریملن کے حامی علاقائی سربراہ ولادیمیر روگوف نے یوکرین کے فوجیوں کو میزائل حملے کا ذمے دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ یہ”دہشت گردی کی کارروائی” ہے۔